موسم

    پاکستان

    متنی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گرد مارے گئے، اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ برآمد

    متنی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گرد مارے گئے، اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ برآمد
    پشاور: سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک

    پشاور کے علاقے متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، ہینڈ گرینیڈ اور شناختی کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔
    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی سوات اور سیکیورٹی فورسز نے متنی کے علاقے پاسانی روڈ، ادیزی خوڑ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر گھات لگائی۔ اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کی، جس میں تینوں دہشت گرد مارے گئے۔
    ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سرکاری تنصیبات پر حملوں اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہے تھے۔ کارروائی کے بعد ان کے قبضے سے دو کلاشنکوف، ایک پستول، تین ہینڈ گرینیڈ، پانچ میگزین اور شناختی کارڈز برآمد کیے گئے۔
    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ ان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
    دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔