کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد بیمار مسافر کو اسپتال پہنچا دیا گیا

مدینہ سے لاہور آنے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ، طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
مدینہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں 75 سالہ مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ صورتحال کے پیش نظر پائلٹ نے پرواز کا رخ موڑا اور طیارے کو کراچی میں ہنگامی طور پر اتار لیا۔
لینڈنگ کے فوراً بعد پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے مسافر کو طبی امداد فراہم کی۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بعد ازاں پی آئی اے کی پرواز دیگر مسافروں کو لے کر لاہور کے لیے روانہ ہوگئی۔
