صدر زرداری کی ماڈل ٹاؤن آمد، وزیراعظم شہباز شریف سے ملک کی مجموعی صورتحال پر مشاورت

صدر آصف علی زرداری کی لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ آمد
صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں وزیراعظم نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا شریک تھے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف بھی ملاقات میں موجود تھے۔
