علاقائی روابط، توانائی اور آئی ٹی میں تعاون بڑھانے پر زور، کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر کی بندرگاہوں سے رابطے بھی شامل

علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں: وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔
وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وفود سے ملاقات کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان تنازعات کا پُرامن حل چاہتا ہے اور اس سلسلے میں مذاکرات اور سفارت کاری پر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔
وزیر اعظم نے رکن ممالک کے درمیان معاشی روابط بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان کے مطابق تجارت، ٹرانسپورٹ، توانائی اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہداریوں کے ذریعے خطے کے ممالک کو آپس میں جوڑنا اس عمل کا اہم حصہ ہے، جس میں کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر کی بندرگاہوں سے رابطے بھی شامل ہیں۔
