موسم

    ٹیکنالوجی

    سام سنگ گلیکسی ایس 27 کے کیمرہ اپ گریڈز کی تفصیلات لیک، رپورٹ

    سام سنگ گلیکسی ایس 27 کے کیمرہ اپ گریڈز کی تفصیلات لیک، رپورٹ

    رپورٹ کے مطابق پرو اور الٹرا ماڈلز میں 200 میگا پکسل مین کیمرہ دیے جانے کا امکان ہے

    جنوبی کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 27 سیریز کے کیمرہ فیچرز سے متعلق اہم تفصیلات لیک ہوگئی ہیں، جن کے مطابق پرو اور الٹرا ماڈلز کے کیمرہ ہارڈویئر میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    ٹیکنالوجی ویب سائٹ سیمی گورو کی رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس 27 اور ایس 27 پلس میں گزشتہ ماڈلز جیسے ہی کیمرہ فیچرز برقرار رہنے کا امکان ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان دونوں فونز میں 50 میگا پکسل کا مین کیمرہ، 12 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرہ، 3 ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ 10 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو کیمرہ اور 12 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب گلیکسی ایس 27 پرو اور ایس 27 الٹرا میں 200 میگا پکسل کا نیا مین کیمرہ متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔ دونوں ماڈلز میں 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ بھی دیا جاسکتا ہے، جو گزشتہ ماڈل کے 12 میگا پکسل کیمرے سے بہتر ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق ایس 27 پرو میں 3 ایکس جبکہ ایس 27 الٹرا میں 5 ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت متوقع ہے۔

    تاہم کیمرہ فیچرز سے متعلق یہ تفصیلات تاحال غیر مصدقہ ہیں اور سام سنگ نے باضابطہ طور پر گلیکسی ایس 27 سیریز کا اعلان نہیں کیا۔

    نئی اسمارٹ فون سیریز جنوری یا فروری 2027 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔