موسم

    دنیا

    علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے اہم سفارتی شخصیات کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری

    علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے اہم سفارتی شخصیات کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری
    شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ای سی او اجلاس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

    شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل احمد سعید مرودزادہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی کونسل آف منسٹرز کے 30ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزارتِ خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔
    ای سی او کونسل آف منسٹرز کا اجلاس رکن ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور علاقائی تعاون پر مشاورت کا اہم فورم سمجھا جاتا ہے۔ اس اجلاس میں مختلف ممالک کے نمائندے اور اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔