اردن کے ادارے کی سالانہ فہرست میں پاکستان کی دونوں اعلیٰ شخصیات سرفہرست

500 بااثر مسلمانوں کی فہرست: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر پہلے نمبر پر

اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر (RISSC) نے دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
فہرست میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی اسی درجے میں شامل ہیں۔

خصوصی مضمون ’جوائنٹ نمبر ون‘ میں ادارے نے اس فیصلے کی بنیادی وجہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو قرار دیا ہے۔
