Uncategorized ہمیں عمران خان کی ٹریٹمنٹ نہیں، رہائی چاہیے: علیمہ خان web editorفروری 3, 202606 مشاهدات راولپنڈی: بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عمران خان کی کسی قسم کی ٹریٹمنٹ نہیں بلکہ رہائی درکار ہے۔ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے پی ٹی آئی سینیٹر مشال یوسفزئی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ مشال یوسفزئی جن ہدایات پر جھوٹ بولتی ہیں، وہ اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہیں۔ علیمہ خان کے مطابق انہیں نہیں لگتا کہ مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی حقیقی خیر خواہ ہیں۔ علیمہ خان نے مزید کہا کہ مشال یوسفزئی اور شیر افضل مروت کو باقاعدہ طور پر علیمہ خان کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جیل میں واضح الفاظ میں کہا تھا کہ جا کر ان لوگوں کو بتا دو کہ استعمال کرنے کے بعد انہیں کرش کر دیا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے انکشاف کیا کہ انہیں میڈیکل رپورٹ کے بارے میں گزشتہ منگل کو اڈیالہ جیل آ کر علم ہوا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ خبر کس نے اور کیسے لیک کی؟ علیمہ خان کے مطابق یہ خبر جان بوجھ کر توجہ ہٹانے کے لیے لیک کی گئی۔ دھرنے اور سیاسی سرگرمیوں پر بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ سہیل آفریدی نے جمعرات کو دھرنے کا فیصلہ خود کیا تھا، انہوں نے کسی کو کوئی ہدایات نہیں دی تھیں۔ ان کے مطابق اس دھرنے کا مقصد 8 فروری کے پروگرام سے توجہ ہٹانا تھا۔ علیمہ خان نے کہا کہ اگر دباؤ نہ ڈالا گیا تو یہی رویہ جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ خوفزدہ ہیں، اسی لیے کہتے ہیں ملاقات نہیں ہوگی، لیکن ہم واضح کر چکے ہیں کہ ہمیں عمران خان کی ٹریٹمنٹ نہیں بلکہ رہائی چاہیے۔