Uncategorized لاہور میں چوتھے روز پتنگوں اور ڈور کی فروخت ایک ارب 22 کروڑ سے تجاوز کر گئی web editorفروری 5, 202603 مشاهدات LAHORE, PAKISTAN, FEB 01: Preparation of Basant Festival 2026 is in full swing, at Mochi Gate in Lahore on Sunday, February 1, 2026. Lahore will enjoy a five-day holiday from February 4 to 8 ahead of Basant celebrations. The break starts with Shab-e-Barat on February 4 and Youm-e-Kashmir on February 5. Basant festivities from February 6 to 8 complete the consecutive holidays for residents. Schools, colleges, and government offices will remain closed during this period. Authorities urge citizens to foll لاہور: کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ ملک فیضان احمد نے بتایا ہے کہ لاہور میں بسنت کے چوتھے روز ایک ارب 22 کروڑ روپے سے زائد کی پتنگوں، ڈور اور دیگر سامان کی خرید و فروخت ریکارڈ کی گئی۔ ملک فیضان احمد کے مطابق چوتھے روز پتنگوں کے ریٹس میں اضافے کے باوجود مارکیٹس میں سامان کی دستیابی برقرار رہی، جس کے باعث خریداری کا رجحان بھی متاثر نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک دن میں 10 لاکھ سے زائد گڈے پتنگیں جبکہ 20 ہزار سے زائد پنے فروخت کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں ڈیڑھ تاوا گڈا 700 روپے، ایک تاوا 400 روپے اور پونا تاوا 300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ دو پیس کا پنا 12 سے 15 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ ملک فیضان احمد کے مطابق پہلے روز 16 کروڑ روپے، دوسرے روز 18 کروڑ روپے، تیسرے روز 20 کروڑ روپے جبکہ چوتھے روز 68 کروڑ روپے کی خرید و فروخت ہوئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اندرون موچی گیٹ، اسلام پورہ، ساندہ، سمن آباد، نوناریاں اور اچھرہ سمیت مختلف علاقوں میں پتنگوں، گڈوں اور پنوں کی خرید و فروخت مسلسل جاری ہے۔