لاہور میں برسوں بعد بسنت کی شاندار واپسی، گلی گلی پتنگیں، خوشی کے رنگ مگر افسوسناک واقعات بھی

لاہور سمیت پنجاب بھر میں کئی برسوں کے بعد بسنت ایک بار پھر پوری آب و تاب کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ خواتین، بچے، بزرگ اور نوجوان سب ہی اس ثقافتی تہوار کو بھرپور انداز میں انجوائے کر رہے ہیں، شہر کی فضا خوشیوں، رنگوں اور پتنگوں سے سجی ہوئی ہے۔

لاہور کی سڑکیں، گلیاں اور چھتیں پتنگوں سے بھر گئیں، اگرچہ پتنگ اور ڈور کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور شہر بھر میں یہ اشیاء نایاب ہو چکی ہیں، اس کے باوجود شہریوں کے جوش و خروش میں کوئی کمی نظر نہیں آ رہی۔

طویل عرصے بعد بسنت منانے پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “کوئی کسی کو تنگ نہیں کر رہا، سب اپنی مستی میں ہیں، دعا ہے یہ خوشیاں تین دن تک برقرار رہیں اور کسی کی نظر نہ لگے”۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بسنت کے موقع پر آج اور کل صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے باعث شہری بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر اس تہوار کو منا رہے ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں بسنت کے دوران مختلف واقعات بھی پیش آئے، جن میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس اور ریسکیو ادارے الرٹ ہیں جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

Related posts

پاکستان آج ون ڈے کرکٹ میں ہزارویں میچ کی تاریخ رقم کرے گا

مالدیپ 4 ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کا 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان

امریکا ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر چڑھ گئیں