بنگلہ دیش الیکشن 2026: دوپہر تک ووٹر ٹرن آؤٹ تقریباً 33 فیصد

بنگلہ دیش میں جاری قومی انتخابات کے دوران ووٹر ٹرن آؤٹ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
الیکشن کمیشن (EC) کے مطابق دوپہر 12 بجے تک ملک بھر میں 32.88 فیصد ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے سینئر سیکرٹری اختر احمد نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ اعداد و شمار 32,789 پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والی رپورٹس کی بنیاد پر جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل صبح 7:30 بجے شروع ہوا تھا، جبکہ مجموعی طور پر 42 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
ووٹنگ کا سلسلہ شام 4:30 بجے تک جاری رہے گا، جس کے بعد حتمی ٹرن آؤٹ سامنے آئے گا۔

Related posts

پاکستان آج ون ڈے کرکٹ میں ہزارویں میچ کی تاریخ رقم کرے گا

مالدیپ 4 ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کا 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان

امریکا ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر چڑھ گئیں