Uncategorized سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ گھر میں گرنے سے زخمی:آئی ایس پی آر Zohaib Eliفروری 12, 202603 مشاهدات پاکستان کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہو گئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف کو گھر میں حادثاتی طور پر گرنے سے چوٹیں آئیں، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو سنہ 2016 میں پاکستان کا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی تقرری کو اس وقت ایک غیر متوقع فیصلہ قرار دیا گیا کیونکہ وہ سنیارٹی کے اعتبار سے چوتھے نمبر پر تھے اور فیورٹ نہیں سمجھے جاتے تھے۔ اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے خود انہیں اس عہدے کے لیے منتخب کیا تھا۔ان کی مدتِ ملازمت نومبر 2019 تک تھی، تاہم بعد ازاں تحریک انصاف کی حکومت کے دوران انہیں تین سال کی توسیع دی گئی۔