Uncategorized سلمان صفدر کی سپریم کورٹ میں اہم رپورٹ،عمران خان کا جیل کی سہولتوں اور سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار،بچوں سے ٹیلی فون پر بات کروانے کی خواہش web editorفروری 12, 202607 مشاهدات Table of Contents بچوں سے فون پر بات کرانے کی درخواستچیف جسٹس کے ریمارکسفیملی ملاقات پر عدالت کا مؤقف اسلام آباد | Kay News Urdu سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں ’فرینڈ آف کورٹ‘ سلمان صفدر نے بتایا کہ انہوں نے اڈیالہ جیل کے اُس سیل کا بھی دورہ کیا جہاں عمران خان کو رکھا گیا ہے۔ سلمان صفدر کے مطابق ملاقات کے دوران عمران خان نے جیل میں ملنے والی سہولتوں اور سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بچوں سے فون پر بات کرانے کی درخواست سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہعمران خان نے اپنے بچوں سے ٹیلی فون پر بات کروانے کی خواہش ظاہر کی۔ اس پر اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کروائی کہ16 فروری سے پہلے عمران خان کی ان کے بچوں سے بات کروا دی جائے گی۔ چیف جسٹس کے ریمارکس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہعمران خان کو جیل میں فراہم کی جانے والی سہولتوں اور سکیورٹی سے متعلقاڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ بھی موصول ہو چکی ہےاور دونوں رپورٹس میں سہولتوں اور سکیورٹی کے نکات پر مماثلت پائی جاتی ہے۔ فیملی ملاقات پر عدالت کا مؤقف سلمان صفدر نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی کہعمران خان کی فیملی کے ارکان سے ملاقات بھی کروائی جائے۔ تاہم چیف جسٹس نے واضح کیا کہفیملی ملاقات کا معاملہ چونکہ ایک دوسری عدالت کے زیرِ سماعت ہے، اس لیے سپریم کورٹ اس میں مداخلت نہیں کر سکتی۔