Uncategorized 16 فروری سے پہلے عمران خان کی آنکھ کا اسپیشلسٹ معائنہ لازمی web editorفروری 12, 202602 مشاهدات Table of Contents توشہ خانہ کیس، صحت سے متعلق درخواست کی سماعتفیملی ممبر کی موجودگی کی سفارشاڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں کی ٹیم اسلام آباد | Kay News Urdu پاکستان کی سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی آنکھ کا اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی موجودگی میں 16 فروری سے پہلے طبی معائنہ کروایا جائے۔ یہ حکم چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے عدالت کی جانب سے مقرر کیے گئے ’فرینڈ آف کورٹ‘ سلمان صفدر کی رپورٹ کی روشنی میں دیا۔ توشہ خانہ کیس، صحت سے متعلق درخواست کی سماعت جمعرات کے روز توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی صحت اور جیل میں فراہم کی جانے والی سہولتوں سے متعلق الگ درخواست پر سماعت ہوئی۔ سلمان صفدر نے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہعمران خان کی صحت اور بالخصوص آنکھ کی بیماری فوری توجہ کی متقاضی ہے۔ فیملی ممبر کی موجودگی کی سفارش فرینڈ آف کورٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہبہتر ہوگا کہ عمران خان کا طبی معائنہ فیملی کے کسی رکن کی موجودگی میں کروایا جائے۔ تاہم سپریم کورٹ نے فیملی ممبر کی موجودگی میں معائنہ کروانے کی سفارش منظور نہیں کی۔ اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں کی ٹیم اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہآئی اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم جلد اڈیالہ جیل کا دورہ کرے گی۔ جس پر عدالت نے واضح حکم دیا کہ16 فروری سے پہلے ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل جا کر عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کرے۔