رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج، سورج کا 96 فیصد حصہ چاند سے ڈھک جائے گا

📍 اسلام آباد | 16 فروری 2026

رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہو رہا ہے جو دنیا کے مختلف خطوں میں دیکھا جا سکے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ مکمل سورج گرہن نہیں ہوگا بلکہ یہ حلقہ نما (Annular Solar Eclipse) ہوگا جس میں سورج کا تقریباً 96 فیصد حصہ چاند سے ڈھک جائے گا جبکہ کناروں پر روشنی کا دائرہ واضح نظر آئے گا۔

سورج گرہن کیسے ہوتا ہے؟

سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے۔ اس مخصوص گرہن میں چاند مکمل طور پر سورج کو نہیں ڈھانپ پاتا، جس کی وجہ سے سورج ایک روشن دائرے یا "رِنگ آف فائر” کی صورت میں دکھائی دیتا ہے۔


پاکستانی وقت کے مطابق دورانیہ

  • آغاز: دوپہر 2 بج کر 56 منٹ
  • اختتام: شام 7 بج کر 27 منٹ
  • کل دورانیہ: تقریباً ساڑھے چار گھنٹے

سورج گرہن کہاں دیکھا جا سکے گا؟

یہ گرہن پاکستان اور بھارت میں نظر نہیں آئے گا، تاہم دنیا کے کئی دیگر علاقوں میں دیکھا جا سکے گا، جن میں شامل ہیں:

  • جنوبی افریقہ
  • انٹارکٹیکا
  • جنوبی امریکہ کے بعض علاقے
  • زمبابوے
  • ماریشیس
  • موزمبیق
  • تنزانیہ
  • نمیبیا
  • چلی
  • ارجنٹینا

اس کے علاوہ اس گرہن کا جزوی منظر بحر ہند کے کچھ حصوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔


ماہرین کی ہدایات

ماہرین فلکیات نے خبردار کیا ہے کہ سورج گرہن کو براہِ راست آنکھ سے دیکھنا نقصان دہ ہو سکتا ہے، اس لیے خصوصی سولر فلٹر عینک یا مستند آلات کا استعمال ضروری ہے۔

Related posts

پاکستان آج ون ڈے کرکٹ میں ہزارویں میچ کی تاریخ رقم کرے گا

مالدیپ 4 ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کا 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان

امریکا ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر چڑھ گئیں