وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وزیر چوہدری محمد رشید کو وزارت سے برطرف کر دیا

مظفرآباد:وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وزیر چوہدری محمد رشید کو وزارت سے برطرف کر دیا۔چوہدری محمد رشید پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے وزیر تھے۔
چوہدری محمد رشید کی برطرفی کی خبر میڈیا کوآرڈینیٹر عزادار کاظمی نے سوشل میڈیا پر جاری کی۔ذرائع کے مطابق چوہدری محمد رشید کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی خبروں کے بعد برطرفی کا فیصلہ۔
چوہدری محمد رشید کی رانا ثناء اللہ سے ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل۔رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی خبر سامنے آنے پر حکومت میں تشویش پیدا ہوئی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے سیاسی صورتحال کے پیش نظر فوری فیصلہ کرتے ہوئے وزارت واپس لے لی۔آزاد کشمیر کی سیاست میں نئی ہلچل، چوہدری محمد رشید کی برطرفی کے بعد قیاس آرائیاں۔چوہدری محمد رشید کی برطرفی آئندہ سیاسی صف بندی کا اشارہ ۔چوہدری محمد رشید کی ممکنہ سیاسی حکمت عملی پر آزاد کشمیر کی سیاست میں بحث شروع ہوگئی

Related posts

شہداء کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہڑتال، مظاہرے اور کریک ڈاؤن: صورتحال کشیدہ

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہڑتال، جھڑپیں اور بغاوت کا مقدمہ ایک دن میں بہت کچھ ہوا