وہائیو میں اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران فائرنگ، 8 افراد زخمی
امریکی ریاست اوہائیو کے شہر ٹولیڈو میں ایک کمیونٹی اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ہونے والی فائرنگ نے خوشی کے ماحول کو خوف میں بدل دیا۔ واقعے میں 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہفتے کی شام پونے چھ بجے کے قریب اولڈ ویسٹ اینڈ فیسٹیول کے نزدیک فائرنگ کی اطلاع ملی۔ پولیس دستے چند منٹوں میں موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ عینی شاہدین نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے تقریباً دس گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں، جس کے بعد میلے میں موجود لوگ بھاگنے لگے۔
فائرنگ کرنے والے شخص یا افراد کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے، جبکہ واقعے کے محرکات جاننے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔
یہ واقعہ ایک مرتبہ پھر امریکہ میں عوامی مقامات پر فائرنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کی طرف توجہ دلاتا ہے، جہاں اس نوعیت کے واقعات شہریوں میں تحفظ کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھاتے رہتے ہیں۔
