اہم ترین پاکستان گلگت بلتستان: ن لیگ اور پیپلز پارٹی اتحادی حکومت بنانے کے قریب News Deskجون 8, 202607 مشاهدات گلگت بلتستان میں پی ڈی ایم طرز کے اتحاد کی راہ ہموار وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی کا ہوگا گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مل کر حکومت بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ اتحاد پی ڈی ایم طرز پر ہوگا جس میں وزیراعلیٰ کا عہدہ پیپلز پارٹی کے پاس جبکہ گورنر شپ مسلم لیگ ن کو مل سکتی ہے۔ وزارتوں کی تقسیم کے لیے 60/40 کا فارمولا زیر غور ہے۔ اس پیش رفت سے ایک روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومتی وفد نے ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، متعدد وفاقی وزرا اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام اس ملاقات میں شریک تھے۔ صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کا استقبال کیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی جماعت کے وفد کی قیادت کی۔ ملاقات میں وفاقی بجٹ سمیت اہم قومی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کی بیشتر بجٹ تجاویز سے اتفاق کر لیا ہے اور پیپلز پارٹی نے بجٹ کی منظوری کے لیے سبز جھنڈی دے دی ہے۔ گفتگو کے دوران ایک خوشگوار لمحہ بھی آیا جب وزیراعظم نے جی بی انتخابات میں کامیابی پر صدر زرداری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان بلاول نے ان سے بہتر انتخابی مہم چلائی۔ صدر زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آخر بیٹا کس کا ہے۔ ملاقات میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی اور وزیراعظم آزاد کشمیر بھی اجلاس میں شریک رہے۔