معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب پیش رفت جاری: وزیر خزانہ

معیشت درست سمت میں گامزن، معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور حکومت معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھے گی۔ اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بجٹ میں کیے گئے اقدامات اور آئندہ کی ترجیحات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ کم تنخواہ دار طبقے کو زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے، جس کے تحت تنخواہ پر 5 فیصد ٹیکس کو ایک فیصد اور 15 فیصد کو 13 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑی تنخواہوں اور سرچارج سے متعلق اقدامات پر بھی اچھا فیڈ بیک مل رہا ہے۔ تعمیراتی شعبے میں ٹیکسوں کو کم کیا گیا ہے جبکہ زرعی شعبے کے لیے ایگریکلچر کریڈٹ میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کا حجم 2 ٹریلین روپے سے زیادہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زرخیزی اسکیم بہتر انداز سے آگے بڑھ رہی ہے اور چھوٹے کسانوں کو اب اپنے گھر گروی رکھنے کے لیے نہیں کہا جائے گا۔ نوجوان قرض اسکیم کا حجم 262 ارب روپے ہے جس میں سے 125 ارب روپے زراعت کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جب کہ زرعی مشینری کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی، ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ رواں سال معاشی لحاظ سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور حکومت اب معاشی استحکام سے آگے بڑھ کر گروتھ کی طرف جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں ٹیکس اور ایکسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے پر کام کیا گیا ہے اور برآمدات بڑھانے کے لیے 70 ارب روپے کی اضافی سبسڈی دی گئی ہے۔ ان کے مطابق زرعی شعبے کے لیے قرضوں کی فراہمی کا حجم 20 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، تاہم انرجی انفراسٹرکچر پر دباؤ موجود ہے جو آئندہ مالی سال بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

وزیر خزانہ نے صوبوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مرکز کی امداد جاری رکھی ہے، اور بتایا کہ یہ سہولت آئندہ تین مالی سال تک جاری رہے گی۔

Related posts

جنگ بندی کی تجویز مسترد، تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی نے عالمی تیل منڈی کو ہلا کر رکھ دیا

عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکانعالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان