ایران ڈیل پر اسرائیل کے تحفظات، امریکی میڈیا کا بڑا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو ایران ڈیل سے آگاہ کر دیا

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے آگاہ کر دیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو اس ڈیل پر تحفظات ہیں اور ایران کے جوہری پروگرام پر تشویش بھی برقرار ہے۔

نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو ایران کے بنیادی ڈھانچے پر بڑے پیمانے پر حملوں کے خواہشمند تھے، تاہم امریکی صدر نے اسرائیلی منصوبے کو آخری وقت میں روک دیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کو امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے پر تحفظات ہیں، جب کہ تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق خدشات بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب امریکی نیوز چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اپنے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو سیل کرنا شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تہران گزشتہ کئی ہفتوں سے اس ذخیرے کو محفوظ بنانے کے عمل میں مصروف ہے، جسے خطے میں جاری سفارتی پیش رفت کے تناظر میں اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

امریکی اور اسرائیلی حکام کی جانب سے ابھی تک ان رپورٹس پر باضابطہ ردعمل نہیں دیا گیا، تاہم خطے کے امور پر نظر رکھنے والے ماہرین اسے امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں ممکنہ نرمی کا اشارہ قرار دے رہے ہیں۔

Related posts

ہائی جیکنگ کا الارم کاک پٹ میں دونوں پائلٹس کے درمیان لڑائی کا نتیجہ نکلا

ایران کو سات روزہ اعتماد سازی منصوبے پر امریکی ردعمل موصول

طیارے میں تقریباً 180 اسرائیلی مسافر سوار تھے