قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ معاہدے میں پاکستان کا کردار قیادت کی تین سالہ محنت کا نتیجہ ہے

امریکا ایران معاہدہ: پاکستان کو 78 برسوں میں اتنا بڑا اعزاز نصیب نہیں ہوا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جمعہ کو امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو جائیں گے، اور اس معاہدے میں پاکستان کا کردار ایسا اعزاز ہے جو ملک کو گزشتہ 78 برسوں میں نصیب نہیں ہوا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور ان کی ٹیم نے گزشتہ تین برسوں میں جو محنت کی، یہ معاہدہ اسی کا ثمر ہے۔ ان کے مطابق ایک نازک اور حساس مسئلے کو پاکستانی قیادت نے انتہائی مہارت سے حل کیا۔ خواجہ آصف نے ایک سال قبل کی جنگ کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ اس میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح سے سرفراز کیا، جبکہ معاشی میدان میں جاری جنگ میں بھی کامیابی کی توقع ہے۔

وزیر دفاع نے قوم سے اتحاد کی اپیل کی اور کہا کہ جس طرح پوری قوم بھارت کے خلاف یکجا ہوئی تھی، اسی طرح دہشت گردی کے خلاف بھی صف بندی ضروری ہے۔ انہوں نے ایرانی بھائیوں کو مبارکباد دی اور امن کے لیے کردار ادا کرنے پر امریکی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ان کے بقول اگر امت مسلمہ نے اتحاد کا مظاہرہ کیا تو فلسطین کا مسئلہ بھی پرامن طور پر حل ہو سکتا ہے۔

Related posts

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار کمانڈرز شامل ہیں، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد

مشین کی زبان بدل کر کارڈ پھنسانے والا گینگ گرفتار، بزرگ شہری تھے خاص نشانہ

ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ عدالت پہنچ گیا، صوبائی حکومت کو جواب جمع کرانے کا حکم