پاکستان اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا قومی اسمبلی سے خطاب، امریکا ایران امن معاہدے پر اظہار خیال News Deskجون 15, 202605 مشاهدات وزیراعظم شہبازشریف کا اعلان: پاکستان امریکا ایران امن معاہدے کی تقریب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد دونوں ممالک نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اور پاکستان 19 جون کو جنیوا میں ہونے والی امن معاہدے کی تقریب کی میزبانی کرے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسے دنیا کے لیے ایک تاریخی موقع قرار دیا۔ شہبازشریف نے ایوان کو بتایا کہ ایران اور امریکا نے لبنان سمیت دیگر محاذوں پر بھی فوجی کارروائیاں روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے امن عمل میں کردار ادا کرنے والی سیاسی شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور سابق وزیراعظم نوازشریف، صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور عبدالعلیم خان سمیت دیگر رہنماؤں کی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے امریکی صدر، ایرانی سپریم لیڈر اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو بھی مبارکباد دی، جبکہ قطر کے امیر، سعودی ولی عہد اور ترک صدر کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چین کے کردار کو بھی امن عمل میں نمایاں قرار دیا۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مساعی کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران مشکل مراحل میں ان کے کردار نے امن معاہدے کی راہ ہموار کی۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے ایوان میں موجود ایرانی سفیر رضا امیر مقدم کو بھی خوش آمدید کہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں جنگ کے باعث پاکستانی معیشت کو شدید دباؤ کا سامنا رہا، تاہم عوام نے اس مشکل وقت میں حکومتی اقدامات کا ساتھ دیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت ممکنہ مہنگائی سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی اور عالمی معاشی صورتحال میں بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں گے