غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، رہائشی عمارت پر بمباری سے 4 شہید

اسرائیلی فوج کا غزہ میں رہائشی عمارت پر حملہ، 4 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں نہیں رکیں۔ غزہ سٹی میں کیے گئے تازہ فضائی حملے میں 4 فلسطینی جان سے گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ یہ سلسلہ معاہدے کے باوجود تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقوں پر بھی فضائی کارروائی کی، جس میں مزید 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ تاحال اسرائیلی فوج کی جانب سے ان حملوں پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Related posts

ہائی جیکنگ کا الارم کاک پٹ میں دونوں پائلٹس کے درمیان لڑائی کا نتیجہ نکلا

ایران کو سات روزہ اعتماد سازی منصوبے پر امریکی ردعمل موصول

طیارے میں تقریباً 180 اسرائیلی مسافر سوار تھے