اہم ترین پاکستان وزیراعظم شہباز شریف ایران امریکا مذاکرات میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔ News Deskجون 21, 202604 مشاهدات ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے وزیراعظم محمد شہباز شریف ایران امریکا مذاکرات میں شرکت کے لیے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے تسلسل میں آج برگن اسٹاک، سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے۔ ان مذاکرات میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے وزیراعظم اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ زیورخ پہنچ چکے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم برگن اسٹاک مذاکرات کے موقع پر شریک وفود سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان ملاقاتوں سے ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔ ترجمان کے مطابق ایران امریکا کے درمیان مفاہمت پر عملدرآمد میں پاکستان اپنا تعاون جاری رکھے گا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ امریکی نمائندے وٹکوف اور جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی وہاں پہنچ چکے ہیں۔ دوسری جانب ایران کا مذاکراتی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے عہدیدار علی باقری، ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی، کاظم غریب آبادی اور اسماعیل بقائی شامل ہیں۔