کاروبار بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی مختلف اقسام مزید سستی News Deskجون 26, 202603 مشاهدات عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، WTI 68 اعشاریہ 65 ڈالر فی بیرل پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی مختلف اقسام مزید سستی ہو گئی ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت گھٹ کر 68 اعشاریہ 65 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔ برینٹ کروڈ آئل بھی 71 اعشاریہ 52 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، جبکہ ابوظہبی مربان کروڈ کی قیمت 65 اعشاریہ 98 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر طلب و رسد کا توازن اور مارکیٹ کے موجودہ رجحانات خام تیل کی قیمتوں کو نیچے دھکیل رہے ہیں۔ فی الحال مارکیٹ میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان برقرار ہے۔