پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان؟ وزیر پیٹرولیم کا اہم بیان

اس ہفتے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کا جائزہ لیں گے، صارفین کو فائدہ پہنچانا ہماری ترجیح ہے: علی پرویز ملک

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ اس ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی بین الاقوامی قیمتوں کے اشاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کسی بھی شعبے کو غیرضروری ترجیح یا بوجھ نہیں دے رہی۔ ہر فیصلہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کے دائرے میں رہتے ہوئے کیا جا رہا ہے اور مقصد صرف یہ ہے کہ صارفین تک زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جائے۔

علی پرویز ملک نے بتایا کہ وزیراعظم اب تک ڈیزل کی قیمت میں 200 روپے فی لیٹر اور پیٹرول میں 155 روپے فی لیٹر کمی کر چکے ہیں۔ اس ہفتے بین الاقوامی منڈی کے اشاریوں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد آئندہ قدم اٹھایا جائے گا۔

Related posts

جنگ بندی کی تجویز مسترد، تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی نے عالمی تیل منڈی کو ہلا کر رکھ دیا

عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکانعالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان