نجف کی سڑکوں پر سوگواروں کا جمِ غفیر، شہید رہبرِ اعلیٰ کو خراجِ عقیدت

شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا تعزیتی جلوس نجف میں منزل کی جانب رواں دواں، لاکھوں افراد شریک

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا تعزیتی جلوس نجف میں منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ نجف کی سڑکوں پر عوام کا جمِ غفیر اُمڈ آیا اور لاکھوں افراد نے جلوس میں شرکت کی۔

سوگواروں نے شہید رہبرِ اعلیٰ کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے رہے۔ نجف کی گلیاں اور بازار سوگواروں سے کھچا کھچ بھر گئے۔ جلوس میں شریک افراد نے سرخ جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور امریکا و اسرائیل کے خلاف انتقام کے نعرے بلند کیے۔

شہید سپریم لیڈر کا جسد خاکی آخری دیدار کے لیے کربلا بھی لے جایا جائے گا، جہاں امام حسین کے روضے کے احاطے میں تعزیتی تقریب منعقد ہوگی۔ اس کے بعد جسد خاکی کو مشہد منتقل کیا جائے گا، جہاں کل رہبرِ اعلیٰ کو امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

یہ چھ روزہ تعزیتی سلسلہ تہران سے شروع ہوا اور قم سے ہوتا ہوا عراق پہنچا، جہاں نجف اور کربلا میں مذہبی مراسم کا اہتمام کیا گیا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم نے نجف ایئرپورٹ پر جسد خاکی کے استقبال کی تقریب میں شرکت کی۔

Related posts

ہائی جیکنگ کا الارم کاک پٹ میں دونوں پائلٹس کے درمیان لڑائی کا نتیجہ نکلا

ایران کو سات روزہ اعتماد سازی منصوبے پر امریکی ردعمل موصول

طیارے میں تقریباً 180 اسرائیلی مسافر سوار تھے