ٹیکنالوجی چھوٹے کاروباروں کو جدید مواقع فراہم کرنے کے لیے قومی سطح کا نیا منصوبہ شروع News Deskجولائی 9, 202603 مشاهدات مارک سول کریئیٹو ایجنسی کا چھوٹے کاروباروں کی ترقی کے لیے نئے قومی اقدام کا آغاز لاہور میں قائم مارک سول کریئیٹو ایجنسی نے پاکستان بھر کے چھوٹے کاروباروں کی ترقی کے لیے ایک نئے قومی اقدام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد مقامی دکانداروں، گھریلو صنعتوں اور نئے کاروبار شروع کرنے والوں کو جدید ترقیاتی مواقع فراہم کرنا ہے۔ ایجنسی کی جانب سے ملک بھر کے چھوٹے کاروباروں سے اس منصوبے میں شامل ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔ منصوبے کی قیادت مارک سول کریئیٹو ایجنسی کے بانی و سی ای او حسن فرید جوئیہ کر رہے ہیں۔ حسن فرید جوئیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں 200 چھوٹے کاروباروں کو جدید کاروباری رہنمائی اور عملی معاونت فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ منصوبے کا طویل المدتی ہدف ایک ہزار کاروباروں کو جدید نظام سے جوڑنا ہے، تاکہ وہ مسابقتی مارکیٹ میں بہتر انداز میں آگے بڑھ سکیں۔ سی ای او نے اس موقع پر کہا کہ چھوٹے کاروبار ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کی ترقی کے بغیر پائیدار معاشی نمو ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ایجنسی مقامی سطح پر کاروباری صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں جدید مارکیٹنگ و انتظامی حکمت عملیوں سے روشناس کرانے کے لیے پرعزم ہے۔