بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس، فوجی و سول قیادت یکجا

نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شروع

نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت شروع ہو گیا۔ اجلاس میں ملکی سلامتی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ ان کے ساتھ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بھی موجود ہیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان بھی اجلاس کا حصہ ہیں۔

وفاقی حکومت کی نمائندگی وفاقی وزراء احد خان چیمہ اور عطاء اللہ تارڑ کر رہے ہیں، جبکہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال، انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے میں جاری آپریشنز کی پیش رفت اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس کا مقصد وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

Related posts

جوائنٹ اپوزیشن کی پہلی باضابطہ بیٹھک، قومی معاملات پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

قریشی موڑ اور بائی پاس کے قریب فائرنگ، پولیس کا سرچ آپریشن شروع

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر عوامی اجتماعات پر پابندی، شادی کی تقریبات اور عبادت گاہیں مستثنیٰ