اسپین نے بیلجیئم کو زیر کر کے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اسپین نے بیلجیئم کو 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا

فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں سابق چیمپئن اسپین نے بیلجیئم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اسپین کی جانب سے پہلے ہاف میں فیبین روئز نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ میچ کے 88ویں منٹ میں میکل میرینو نے فیصلہ کن گول اسکور کر کے فتح یقینی بنائی۔ سیمی فائنل میں اسپین کا مقابلہ سابق عالمی چیمپئن فرانس سے ہوگا۔

اس کامیابی کے ساتھ اسپین 2026 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔ فتح کے بعد میڈرڈ میں شائقین نے بھرپور جشن منایا۔

ورلڈ کپ کے باقی دو کوارٹر فائنل آج کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں انگلینڈ اور ناروے آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ دوسرے مقابلے میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا سامنا سوئٹزرلینڈ سے ہوگا۔ دونوں میچوں کے فاتح سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گے۔

Related posts

کوشال مینڈس سری لنکا کی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

ہاکی ورلڈ کپ کی تیاری، اسکواڈ کے انتخاب کا اختیار غیرملکی کوچز کو دے دیا گیا

ارجنٹینا نے اضافی وقت میں گول کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی