ہاکی ورلڈ کپ کی تیاری، اسکواڈ کے انتخاب کا اختیار غیرملکی کوچز کو دے دیا گیا

اسلام آباد: ہاکی ورلڈ کپ اسکواڈ کے انتخاب کا اختیار غیرملکی کوچز کے سپرد، فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: فیڈریشن

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ورلڈ کپ اسکواڈ کے انتخاب کا اختیار غیرملکی کوچز کے سپرد کر دیا ہے۔ فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے، جہاں غیرملکی کوچز روزانہ دو سیشنز میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور جسمانی استعداد کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوچز تمام کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد جامع رپورٹ مرتب کریں گے، جس کی بنیاد پر ورلڈ کپ اسکواڈ کا انتخاب کیا جائے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا مؤقف ہے کہ صرف مکمل طور پر فٹ اور مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کو ہی قومی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔ فیڈریشن حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد ٹیم کی کارکردگی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانا ہے۔

Related posts

کوشال مینڈس سری لنکا کی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

ارجنٹینا نے اضافی وقت میں گول کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی

اسپین نے بیلجیئم کو زیر کر کے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی