دنیا تامبوف میں یوکرینی ڈرون حملہ، جانی و مالی نقصان News Deskجولائی 18, 202605 مشاهدات روس کے مغربی علاقے تامبوف میں یوکرین کا ڈرون حملہ، 7 افراد ہلاک روس کے مغربی علاقے تامبوف میں یوکرینی ڈرون حملے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ روسی حکام کے مطابق حملے کا نشانہ ایک لاجسٹکس سینٹر بنا، جہاں کام کرنے والے سات افراد جاں بحق جبکہ چوبیس زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر حملے کی ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں، جن میں حملے کے بعد لگنے والی شدید آگ اور آسمان پر بلند ہوتے کالے دھویں کے بادل دیکھے جا سکتے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ یوکرین کی جانب سے تاحال اس حملے کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ روسی حکام نے کہا ہے کہ نقصانات کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے۔