دنیا پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کی اسلام آباد میں اہم ملاقات News Deskجولائی 20, 202604 مشاهدات پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند پیر کے روز اسلام آباد پہنچ گئیں، جہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں ان کا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق، وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ انیتا آنند کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ کی اسلام آباد آمد پر خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فعال سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے اور دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند نے پاکستانی میزبانی اور پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور دونوں ممالک کو مشترکہ طور پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا عالمی معیشت میں مثبت کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور وہ آج دوطرفہ تعاون میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کی منتظر ہیں۔ انیتا آنند نے بتایا کہ کینیڈا میں تقریباً تین لاکھ پاکستانی نژاد شہری آباد ہیں، جبکہ زراعت، صنعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔