دنیا ایران کو ہر گزرتی رات کے ساتھ بڑھتی ہوئی قیمت چکانا پڑے گی، مارکو روبیو News Deskجولائی 23, 202604 مشاهدات ایران معاہدے کے لیے بھیک مانگ رہا ہے لیکن سنجیدہ نہیں: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران معاہدے کے لیے بھیک مانگ رہا ہے لیکن اس معاملے میں سنجیدہ نظر نہیں آتا۔ ان کے مطابق اگر تہران بحری جہازوں پر حملے جاری رکھتا ہے تو اسے اس کی قیمت چکانا ہوگی۔ منیلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ تہران کے نقصانات ہر گزرتی رات کے ساتھ بڑھتے رہیں گے جب تک وہ ہوش میں نہیں آجاتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے آنکھ کی ہے اور ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران ابھی معاہدے کے لیے تیار نہیں، تاہم امید ہے کہ جلد ایسا ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پہلے ڈیل کرتا ہے اور پھر خود ہی اسے ختم کر دیتا ہے۔ روبیو کے مطابق ایران نے متعدد بار امریکا سے رابطہ کیا، لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ واضح طور پر معاہدہ کرنے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے دہرایا کہ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔ مارکو روبیو نے حوثیوں کی سرگرمیوں پر بھی بات کی اور کہا کہ ان کے اقدامات خود ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق ایران نے حوثیوں کو اس تنازع میں دھکیل دیا ہے، تاہم امید ہے کہ حوثی حملے بند کر دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ سول جوہری معاہدے کی تفصیلات جلد سامنے آ جائیں گی۔ روبیو کے مطابق سعودی عرب امریکا کا ایک اہم اسٹریٹجک شراکت دار ہے اور اس کے ساتھ سول جوہری توانائی کا معاہدہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا چین کے ساتھ مثبت تعلقات چاہتا ہے، مگر یہ اپنے اتحادیوں کے مفادات کی قیمت پر ہرگز نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔