دنیا پاک امریکا انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کے چوتھے دور میں مشترکہ حکمتِ عملی پر غور News Deskاگست 5, 202609 مشاهدات پاکستان اور امریکا کا دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق واشنگٹن میں پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کا چوتھا دور مکمل ہوگیا، جس میں دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے کے مطابق بات چیت کا محور سرحدی سیکیورٹی کو بہتر بنانا اور دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے مربوط اقدامات رہا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان اور امریکا نے داعش، القاعدہ، تحریکِ طالبان پاکستان اور بلوچستان لبریشن آرمی جیسی تنظیموں کے خلاف اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں ممالک کا کہنا تھا کہ ان دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں خطے کے امن کے لیے مسلسل خطرہ ہیں، اس لیے ان کے خلاف تعاون جاری رکھنا ناگزیر ہے۔ مذاکرات میں شریک حکام نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی زور دیا۔ دونوں ممالک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیکیورٹی تعاون کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ خطے کو دہشت گردی کے خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔