ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکہ، 11 افراد شہید، متعدد زخمی

درازندہ امن میلہ چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملہ، 11 افراد شہید، درجنوں زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں امن میلہ چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے میں 11 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں کسٹم اہلکار، ایک بچہ اور دو شہری شامل ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی انسداد سمگلنگ پوسٹ سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی شدت سے موقع پر ہی 11 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 30 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والوں میں کسٹم اہلکار، ایک کمسن بچہ اور دو عام شہری شامل ہیں۔ دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی درازندہ اسٹیشن کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ شہداء کی لاشیں بھی جائے وقوع سے نکال لی گئیں۔

Related posts

ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ عدالت پہنچ گیا، صوبائی حکومت کو جواب جمع کرانے کا حکم

جوائنٹ اپوزیشن کی پہلی باضابطہ بیٹھک، قومی معاملات پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

قریشی موڑ اور بائی پاس کے قریب فائرنگ، پولیس کا سرچ آپریشن شروع