پاکستان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے فریقین کا ریاض میں اجلاس، فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق News Deskستمبر 26, 2026015 مشاهدات سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے فوجی سربراہان کا ریاض میں اجلاس، دفاعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے فریقین کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیفس آف جنرل اسٹاف کا اجلاس ریاض میں منعقد ہوا، جس میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران شرکاء نے سیکیورٹی صورتحال اور سعودی عرب کو درپیش خطرات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ مقدس شہر مکہ اور شہری و اقتصادی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے والے حملوں پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے عوام کی حفاظت اور مملکت کی سلامتی یقینی بنانے میں سعودی مسلح افواج کی چوکسی اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا۔ اجلاس میں تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ انٹیلی جنس شیئرنگ، ملٹری کوآرڈینیشن اور صلاحیتوں کے انضمام کو مزید بہتر بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا، جس سے ڈیٹرنس اور اجتماعی دفاع کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ شرکاء نے تینوں ممالک کے عوام اور مسلح افواج کے درمیان دیرینہ تعلقات اور باہمی اعتماد کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاض میں ہونے والی ملاقات دفاعی شراکت داری کی مضبوطی اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے وعدوں کو فوری طور پر عملی فوجی تعاون میں بدلنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اجتماعی دفاع کے عزم کا بھرپور اعادہ کیا اور سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں تینوں ممالک کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔