وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی ملاقات کی تصاویر جاری کر دیں
وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔
یہ ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ امریکی صدر نے اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں استقبالیہ ضیافت کا اہتمام کیا تھا، جس کے دوران دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں۔
