25
کم از کم بیچلرز ڈگری رکھنے والے امیدوار 7 اکتوبر تک آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کراچی بیس کے لیے فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
ایئرلائن نے اس مقصد کے لیے 20 سے 28 سال کی عمر کے نوجوانوں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ خواہش مند امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن ارسال کر سکتے ہیں، جن کی آخری تاریخ 7 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔
فضائی میزبان کی اسامی کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت بیچلرز ڈگری رکھی گئی ہے۔ اس سے پہلے پی آئی اے لاہور اور اسلام آباد بیس کے لیے بھی اسی نوعیت کی بھرتیاں شروع کر چکی ہے
