اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی حکومت کے اہم وزراء بھی شریک ہیں جن میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر امیر مقام اور رانا ثنااللہ شامل ہیں۔
کے پی حکومت کی جانب سے مشیر خزانہ مزمل اسلم بھی اس ملاقات میں موجود ہیں۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ملاقات میں وادی تیراہ، امن جرگہ اور انسداد دہشت گردی کے معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔ علاوہ ازیں، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی این ایف سی (نیشنل فنڈنگ فارمولا) سے متعلق اہم امور پر بھی بات کریں گے۔
یہ ملاقات دونوں صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے اور اہم پالیسی اور سیکیورٹی معاملات پر پیش رفت کے حوالے سے اہم قرار دی جا رہی ہے۔
