7
اسلام آباد: امریکا کا ایک خصوصی طیارہ اعلیٰ حکام کو لے کر ہفتے کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا، جہاں ایران کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات کا آغاز متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ وفد امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والی اہم سفارتی کوششوں کا حصہ ہے، جس میں پاکستان کلیدی ثالثی کردار ادا کر رہا ہے۔
چھ ہفتوں سے جاری اس جنگ نے مشرق وسطیٰ میں ہزاروں جانیں لے لیں جبکہ عالمی سطح پر توانائی کی سپلائی متاثر ہونے کے باعث مہنگائی میں اضافہ اور عالمی معیشت پر بھی دباؤ بڑھا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے یہ مذاکرات نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، جہاں ممکنہ طور پر جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی پر پیش رفت متوقع ہے۔
