اسلام آباد / نئی دہلی:
بھارتی میڈیا نے Pakistan اور India کے درمیان بیک چینل سفارت کاری کے جاری رہنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بھارتی اخبار کے مطابق مئی 2025 میں ہونے والی کشیدگی کے بعد سے اب تک دونوں ممالک کے ماہرین، سیاست دانوں اور سابق سفارت کاروں کے درمیان کم از کم چار خفیہ ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹریک ٹو سفارت کاری کا چوتھا دور رواں سال فروری میں Doha میں منعقد ہوا، جس میں دونوں جانب سے غیر سرکاری سطح پر روابط کو آگے بڑھانے کی کوشش کی گئی۔
اخبار کے مطابق پہلی ٹریک ٹو ملاقات مئی 2025 کی جھڑپوں کے تقریباً دو ماہ بعد ہوئی تھی، جبکہ ان مذاکرات میں ایک برطانوی تھنک ٹینک نے سہولت کاری کا کردار ادا کیا۔
ابتدائی ملاقاتوں میں فضا خاصی کشیدہ رہی، تاہم بعد کے ادوار میں دونوں جانب سے لہجے میں نرمی اور محتاط پیش رفت دیکھنے میں آئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مئی 2025 میں چار روزہ شدید جھڑپوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان باضابطہ سفارتی روابط تقریباً معطل ہو چکے ہیں، جس کے بعد بیک چینل اور ٹریک ٹو سفارت کاری ہی رابطے کا واحد ذریعہ بن گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے غیر رسمی رابطے مستقبل میں تعلقات کی بحالی کی بنیاد بن سکتے ہیں، تاہم سرکاری سطح پر پیش رفت کے بغیر ان کے اثرات محدود رہتے ہیں۔
