جنگ بندی کی خلاف ورزی: اسرائیلی حملوں میں لبنانی بریگیڈیئر جنرل سمیت 10 افراد شہید، 22 زخمی
اسرائیلی فوج نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کو پامال کرتے ہوئے فضائی حملے کیے جن میں لبنانی فوج کے ایک بریگیڈیئر جنرل سمیت 10 افراد شہید اور 22 زخمی ہوگئے۔
لبنانی فوج کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں تین فوجی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے۔ لبنان کے وزیراعظم نے ان حملوں کو اپنے ملک پر گھناؤنا حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی اور کہا کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جارحیت ناقابل قبول ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے بھی خاموش نہیں بیٹھی۔ تنظیم نے جنوبی لبنان میں داخل ہونے والی اسرائیلی فوج اور مرکاوہ ٹینکوں کو نشانہ بنایا۔ ہفتے کے روز حزب اللہ نے اسرائیلی افواج کے خلاف 22 آپریشنز کرنے کا دعویٰ کیا۔
اسرائیل کی جانب سے یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب بین الاقوامی برادری جنگ بندی کے نفاذ پر زور دے رہی ہے۔ لبنانی حکومت نے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
