29
مری میں اسکول کے بچوں کو لے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار، 10 بچے جھلس گئے
مری میں اسکول کے بچوں کو لے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 10 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔
حادثہ لوئر موہڑا بڑا ہوتر کے قریب پیش آیا، جہاں سوزوکی بولان بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری۔ گرتے ہی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس کی لپیٹ میں آنے سے 10 بچے جھلس گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام بچوں کو گاڑی سے بحفاظت نکال لیا۔ زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال مری منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب فائر فائٹنگ ٹیم نے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق گاڑی میں دارِ ارقم اور سرکاری اسکول کے بچے سوار تھے۔
