وزیراعظم شہباز شریف کا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان کے مطابق ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، اور پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
کامیاب آپریشنز میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔
