29
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں نئے ڈی جی کا حکم: ان کی اجازت کے بغیر کوئی ملازم دفتر سے نہیں جا سکے گا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ہیڈکوارٹرز میں افسران اور ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈی جی کی اجازت کے بغیر چھٹی کے بعد بھی دفتر سے نہ جائیں۔
یہ حکم نامہ ایجنسی کے نئے تعینات ڈائریکٹر جنرل علی ناصر رضوی کی ہدایت پر جاری کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق جب تک ڈی جی دفتر میں موجود رہیں گے، کوئی افسر یا ملازم گھر نہیں جا سکے گا۔
حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دفتری اوقات ختم ہونے کے بعد جو افسر یا ملازم دفتر سے جانا چاہے، اسے پہلے ڈی جی سے اجازت لینا ہوگی۔
