خلیج عمان میں بھارتی آئل ٹینکر پر امریکی حملہ، 3 شہری لاپتہ بھارت نے امریکی نائب ناظم الامور کو طلب کرلیا
خلیج عمان میں بھارت کے ایک آئل ٹینکر پر امریکی فوج نے حملہ کیا ہے، جس کے بعد بھارت نے امریکی نائب ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ عمان کے قریب پیش آیا۔ حملے کے نتیجے میں ٹینکر پر سوار 3 بھارتی شہری لاپتہ ہو گئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اس حملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے امریکی سفارت کار کو طلب کر کے اپنا موقف واضح کیا۔
امریکی افواج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق 13 اپریل کو خطے میں ناکہ بندی کے آغاز کے بعد سے اب تک 7 بحری جہاز ناکارہ بنائے جا چکے ہیں، جبکہ 134 جہازوں کا راستہ تبدیل کرایا گیا۔ 42 ایسے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی گئی جو انسانی امداد لے کر جا رہے تھے۔
یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خلیج عمان اور آس پاس کے سمندری راستوں میں کشیدگی پہلے سے بڑھی ہوئی ہے۔ لاپتہ بھارتی شہریوں کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی رابطے جاری ہیں۔
