ایران ڈیل پر دستخط، آبنائے ہرمز کھل گئی: صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں اور اس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کھل گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز اس آبی گزرگاہ کو مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا۔ یہ بیان فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ملاقات کے دوران دیا گیا، جس میں میکرون نے اس معاہدے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ اس سے آبنائے ہرمز کی بندش کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق ایران اب جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا، اور توقع ہے کہ آئندہ ایران کے ساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جبکہ اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ امریکی صدر نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی سے بھی بات چیت کا ذکر کیا اور کہا کہ دونوں رہنما معاملات حل کرنے کے لیے سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ معاہدے پر دستخط کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس پہنچیں گے، جس کے بعد ایران ڈیل کا مسودہ سامنے لایا جائے گا۔ ان کے مطابق ایران کو اپنے وعدوں پر عمل کرنے سے پہلے پابندیوں میں کسی قسم کی نرمی نہیں دی جائے گی۔ امریکی صدر نے کہا کہ اس معاملے میں اتحادیوں کی مدد ضروری نہیں، تاہم ان سے تعاون لینے کا آپشن بھی
