8
ایران کے صوبہ کرمان شاہ میں 5.2 شدت کا زلزلہ
ایران کے صوبہ کرمان شاہ کے شہر کوزران اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز کوزران شہر سے 17 کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے کی گہرائی 8 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔
زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مکینوں نے گھروں سے باہر نکل کر پناہ لی۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ متعلقہ حکام نے صورتحال پر نظر رکھنے کا کہا ہے۔