7
کبیروالا: بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون اور بچی سمیت 3 افراد جاں بحق
پنجاب کے شہر کبیروالا میں بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کبیروالا کی خانیوال روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک بس نے موٹر سائیکل کو زوردار ٹکر مار دی۔ حادثے کی شدت اتنی تھی کہ موقع پر ہی موٹر سائیکل سوار خاتون، مرد اور ان کے ہمراہ 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئے۔
حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور تینوں ہلاک شدگان کی لاشیں اسپتال منتقل کیں۔ پولیس نے بس کو تحویل میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی ہے۔
علاقہ مکینوں نے خانیوال روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا ہے۔
